ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اترپردیش میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا امبیڈکروادی متبادل بنائے گی

اترپردیش میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا امبیڈکروادی متبادل بنائے گی

Thu, 23 Jun 2016 12:31:01  SO Admin   S.O. News Service

اترپردیش۔روشن پردیش کے نعرے کے ساتھ انتخاب میں اتریگی آر پی آئی

لکھنو، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)لکھنؤ کے دارالشفاء واقع کامن ہال میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی صوبائی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ میں اترپردیش کے آئندہ انتخاب میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کواترپردیش میں امبیڈکر وادی متبادل کے طورپر پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔مجلس عاملہ نے انتخاب میں ’’اترپردیش روشن پردیش‘‘ کے نعرے کے ساتھ چناؤ میں پوری طاقت کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی تمام سیاسی دلوں کے خلاف پالیسی کے طور پر برہمن وادیوں کوٹکٹ نہیں دیگی اور صوبے کے الیکشن میں برہمن وادی بنام امبیڈکروادی اترے گی۔مجلس عاملہ میں پارٹی نے سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا ہے۔ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں صوبے کے سبھی18منڈلوں کے سبھی ضلعوں کے صدور سمیت صوبائی مجلس عاملہ کے تقریباً150اراکین نے حصہ لیا۔میٹنگ کی شروعات آر پی آئی کے قومی کنوینراور چیف پالیسی میکر اشوک بھارتی نے اترپردیش کے موجودہ سماجی ،معاشی ،سیاسی اور ثقافتی طور پرتجزیہ کرتے ہوئے انتخاب میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کو خاص امبیڈکروادی وکلپ کے طور پر پیش کرنے کاعزم مصمم کیا ہے۔مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اترپردیش پر ہوئی چرچامیں سبھی عہدیداران نے اترپردیش میں قانون انتظامیہ،دلتوں وخواتین پر ظلم وزیادتی،پولیس کی بربریت،درج فہرست ذات،ملازمین وافسران کی تقرریوں،اقلیتوں میں بڑھتی ہوا خوف اور اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنا جیسے مسائل پر سنجیدگی سے غوروخوض ہوا۔اس موقع پرریپبلکن پارٹی آف انڈیا نے پردیش کو غنڈہ گردی،دنگااوربدعنوانی پاک صاف کرنے کیلئے ’’اترپردیش روشن پردیش‘‘ کے نعرے کے ساتھ پوری مضبوطی سے2017کے اسمبلی ا لیکشن میں چناؤ میں اترنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی نے فیصؒ ہ لیا کہ آئندہ9؍اگست کوصوبے بھر میں’’برہمن واد بھگاؤ،امبیڈکرواد لاؤ‘‘ سنکلپ سبھائیں منعقدکرنے کافیصلہ لیا۔میٹنگ میں ریپبلکن پارٹی آف اترپردیش کے منشور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی اور اسے آئندہ26نومبر کو لکھنؤ میں جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پارٹی نے ممبرسازی مہم کو اور تیز کرنے کا فیصلہ کیااور پردیش کے سبھی منڈلوں،دلت،پچھڑے،مسلم اکثریتی علاقوں میں عوامی جلسے کراورمہم کے ذریعے ان طبقوں کے دس لاکھ رکن بنانے کاارداہ اور عزم لیاگیا۔میٹنگ میں صوبے میں چناؤ لڑنے پرہوئی چرچا میں طے کیا گیا کہ جہاں تک ممکن ہوگا پارٹی صوبے کی سبھی سیٹوں پرچناؤ لڑے گی۔اس سلسلے میں پارٹی نے منڈلوں کے حساب سے چناؤ آبزرور بنانے کا فیصلہ کیااور 30اگست تک سبھی ممکنہ امیدواروں کے نام پارٹی کے قومی کنوینر کے پاس بھیجنا طے ہوا۔پارٹی 30ستمبر سے20اکتوبر تک امیدواروں کیمیٹنگ منڈل کے حساب سے منعقد کی جائیگی اورپارٹی کے منشور کے ساتھ منتخب امیدواروں کا اعلان بھی کیاجائیگا۔امیدواروں کے انتخاب کے بارے میں میزان طے کرتے ہوئے پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کو پارٹی کاٹکٹ نہیں دیگی جو برہمن وادی سوچ وفکر کاحامل ہو۔وہ دلتوں،آدی واسیوں،یا خواتین پر ظلم وزیادتی کرنے یاظالموں کی حمایت کرنے یاملک کے آئین میں کہی گئی باتوں کے خلاف ہو۔پارٹی نے یہ بھی طے کیا کہ وہ ایسے کسی بھی شرپسندکو ٹکٹ نہیں دیگی خاتوں،پچھڑاسماج،دلت اور اقلیتوں کے مفاد کے خلاف کام کرتا یا کرتی ہو یا ان کے خلاف کام کرنے والی سماجی تنظیموں یا ان کی مہموں سے وابستہ ہو۔آخر میں پارٹی کے کارکنانے آئین کی حفاظت کی قسم کھاتے ہوئے،پارٹی کیلئے دل وجان سے کام کرنے کی بات کہی اورسب کے شکریہ کے ساتھ مجلس عاملہ کی میٹنگ اختتام کو پہنچی۔


Share: